لاہور آرٹس کونسل کی دوسری الحمرا قومی نمائش کے انعقاد کی تیاریاں شروع

  لاہور آرٹس کونسل کی دوسری الحمرا قومی نمائش کے انعقاد کی تیاریاں شروع

  



لاہور(فلم رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل نے دوسری الحمرا قومی نمائش کے انعقاد کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔25سال یااس سے زائد عمر کے آرٹسٹ شرکت کرسکیں گے۔نمائش پینٹنگ،مجسمہ سازی،انسٹالیشن اور ویڈیو آرٹ پر مشتمل ہوگی۔پاکستان بھر سے آرٹسٹ دوسری الحمرا قومی نمائش سے شرکت کیلئے اپنے فن پارے 10 نومبر تک الحمراء آرٹ گیلری جمع کرواسکیں گے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اطہر علی خان نے اس حوالے سے کہا کہ نمائش کا مقصد آرٹ کا فروغ ہے،نمائش میں آرٹسٹوں کے فن کو عوام سامنے پیش کیا جائے گا،آرٹ کی ترویج وترقی میں الحمراء کلیدی کردارادا کر رہا ہے،یہ نمائش اس سلسلے کی کڑی ہے۔ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ نمائش کا مقصد ملک بھر کے نامور آرٹسٹوں کا کام ایک جگہ اکٹھا کرنا، نئے آرٹسٹوں کو ان کی تکنیک وفن سے استفادہ کاموقع فراہم کرنا ہے۔واضح رہے پہلی الحمرا قومی نمائش کو عوام نے بے حد سراہا تھا۔

مزید : کلچر