گلوکار عاصم اظہر کا سیاستدانوں کو لڑائی کی بجائے کام کا مشورہ

  گلوکار عاصم اظہر کا سیاستدانوں کو لڑائی کی بجائے کام کا مشورہ

  



لاہور(فلم رپورٹر) معروف نوجوان گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے پاکستانی سیاستدانوں کو لڑائی کرنے کے بجائے کام کرنے کا مشورہ دے دیا۔ پاکستانی سیاستدانوں کا سوشل میڈیا پرایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنانے پر گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے انہیں مشورہ دیا کہ لڑائی ختم کرکے ملک کی ترقی کے لیے کام کرو۔ ہماری سیاسی شخصیات نے ٹوئٹر پر ایک دوسرے کو بدنام کرنے میں جس قدر قوت صرف کرتے ہیں وہ حیران کن ہے۔

اور ایک دوسرے کی خامیوں پر بات کرنے میں جس قدر قوت و توانائی اور وقت دیا ہے وہ ہمارے لئے حیران کن ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں سیاستدانوں کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ کاش اگر ہمارے سیاستدان اپنے وقت کا آدھا حصہ بھی ملک کا انفراسٹرکچر ٹھیک کرنے کی کوشش پر لگائیں تو قسم سے میرا ملک بہتر ی کی راہ پر آجائے گا۔ اداکار کے اِس ٹوئٹ کو صارفین کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔

مزید : کلچر


loading...