فلم”عشق میراانمول“کی عکسبندی کا سلسلہ جاری

  فلم”عشق میراانمول“کی عکسبندی کا سلسلہ جاری

  



لاہور(فلم رپورٹر) مصنف وہدائیتکارباسوچودھری کی نئی پنجابی فلم''عشق میراانمول''کی عکسبندی کا سلسلہ جاری ہے،تفصیلات کے مطابق نئی پنجابی فلم ''عشق میراانمول'' کی عکسبندی گزشتہ روزمصطفی آباد (للیانی)کی نہرپراور پنجابی کھوج گڑھ کے خوبصورت مقامات پر کی گئی،عکسبندی میں اداکارہ صائم علی اورصفدرماہی نے حصہ لیا،فلم کے پروڈیوسرنعیم خان ہیں جبکہ کاسٹ میں راحیلہ آغا،دردانہ رحمن،اچھی خان،باسو چودھری،مہراخترخان، جاویدچودھری، مقصودعالم ویگرشامل ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی پربنائی جانے والی مذکورہ فلم کا 90فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور اس کو جلدہی اندرون وبیرون ممالک کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔

مزید : کلچر