آبی ذخائر

آبی ذخائر

  



 اسلام آباد (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد45600 کیوسک اور اخراج 50000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 15800 کیوسک اور اخراج15800 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد11900 کیوسک اور اخراج 35000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد15000 کیوسک اور اخراج 5000کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1525.75 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.706 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1205.05 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.659 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 647.60 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.211 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

مزید : کامرس