فلم ”لال کبوتر“آج دوبارہ نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

  فلم ”لال کبوتر“آج دوبارہ نمائش کیلئے پیش کی جائے گی
   فلم ”لال کبوتر“آج دوبارہ نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

  



لاہور(فلم رپورٹر)بہترین کہانی کی بدولت کئی بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کرنے والی فلم ’لال کبوتر‘آج ایک بار پھر پاکستان بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔کراچی میں ہونے والے کرائم پر مبنی علی اکبر اور منشا پاشا کی فلم ’لال کبوتر‘ پاکستان میں ریلیز کے بعد کئی بین الاقوامی سکرین پر بھی جلوہ دکھانے میں کامیاب رہی ہے۔فلم لال کبوتر کو آسکر ایوارڈ کے انتخاب کے لئے پیش کیا جاچکا ہے دنیا بھر سے شہرت حاصل کرنے والی فلم ’لال کبوتر‘ بے تحاشا فرمائش کے بعد اب ایک اور بار پھر پاکستان بھر میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی جس کی تصدیق فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی منشا پاشا نے خود کی ہے۔

منشا پاشا نے ٹویٹر پر اپنی فلم کی دوبارہ نمائش کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مداحوں کے مطالبے کے بعد یہ فلم آج سے نمائش کے لئے پیش کی جائے گی، وہ تمام لوگ جو اس حوالے سے پیغام بھیج رہے تھے ان سے گزارش ہے کہ وہ لوگ اب سنیما جائیں اور فلم دیکھیں۔

مزید : کلچر


loading...