ایم ڈی نیسپاک کی قطری کمپنیوں کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات

ایم ڈی نیسپاک کی قطری کمپنیوں کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات

  



لاہور (پ ر) نیسپاک کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر مسعود نے حال ہی میں قطر کا دورہ کیا اور دوحہ میں نجی اور سرکاری کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات کی۔ اپنے دورے کے دوران، ایم ڈی نیسپاک نے قطرپبلک ورکس اتھارٹی اشگل کے صدر سعد احمدابراہیم آل موہنادی، یوسف علی العبیدان چیف ایگزیکٹو آفیسر، المیرا کنزیومر گڈز کمپنی ، کے جی گروپ کے چیئرمین زید منصور سیف الخیرین اور ہواوے گلف نارتھ ریجن کے منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر جیفری چن سے ملاقات کی۔اس دورے کا مقصد پاکستان میں انجینئرنگ کنسلٹنسی کی سب سے بڑی کمپنی نیسپاک کے لئے کاروبار کے نئے مواقع کی تلاش اور مقامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا تھا۔ ملاقاتوں کے دوران، ایم ڈی نے دوحہ میں نیسپاک اور اس کے دفتر کا تفصیلی تعارف پیش کیا اور توانائی، اور دیگر ترقیاتی شعبوں میں نیسپاک کی پیشہ ورانہ خدمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے قطر اور دنیا کے دیگر حصوں میں نیسپاک کی زیر نگرانی جاری منصوبوں کی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے نیسپاک کا پورٹ فولیو بھی پیش کیا اور ہواوے جیسی کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ مشرق وسطی میں مستقبل کے منصوبوں میں نیسپاک کے ساتھ تعاون کریں۔ دریں اثنا، عالمی سرمایہ کاری گروپ کے ایگزیکٹو فنانس ڈائریکٹر شہزادہ خرم۔ نے مشرقی یورپ اور جنوبی امریکہ میں اپنے آنے والے سرمایہ کاری پروگراموں کے لئے نیسپاک کے ساتھ تعاون کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

نیسپاک کی غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ اشتراک عمل سے کثیر زرمبادلہ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بہت سے ہنرمند انجینئرز اور دیگر پیشہ ور افراد کے لیے ملازمت کے مواقع بھی حاصل ہوسکتے ہیں۔ نیسپاک نے حال ہی میں افریقہ میں گبون اور نائیجیریا میں ڈیم منصوبے حاصل کیے ہیں۔ امید ہے کہ، یہ مزید کاروبار حاصل کرے گی اور ملک کے لئے غیر ملکی زرمبادلہ حاصل کرے گی۔

مزید : کامرس


loading...