ویٹرنری یونیورسٹی اور بروک میں گھو ڑوں کے علاج کی تربیت کیلئے ایم اویو

ویٹرنری یونیورسٹی اور بروک میں گھو ڑوں کے علاج کی تربیت کیلئے ایم اویو

  



لاہور(کامرس ڈیسک) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر اور بروک کے درمیان گذشتہ روز سٹی کیمپس میں گھو ڑوں کے علاج کی ٹریننگ اور فلا ح سے متعلقہ اشتراکی اُمور پر مبنی مفاہمتی یاداشت کا معا ہد ہ طے پا یا۔ یاداشت پر دستخط یو نیورسٹی کے و ا ئس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا اور برو ک سے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد فارق ملک نے کیئے جبکہ دیگر اہم شخصیات میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی، پرو فیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی،پروگرام مینیجر بروک پاکستان جاوید گوندل، یو نیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور بروک سے آفیشلز کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔تقریب میں شر کا سے خطا ب کر تے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کہا کہ پاکستان میں دیہی غریب مویشی پال حضرات کے لیئے اُن کے جانور انتہا ئی اہم ہیں اور ان کے گذر بسر اور روزگار کا دارو مدار بھی زیادہ تر لا ئیو سٹا ک پر ہی ہے اور یہ معاہدہ نہ صرف جانوروں کی فلا ح کے حوالے سے بلکہ غریب لا ئیو سٹاک فارمنگ کمیو نٹی کے لیئے بھی انتہا ئی اہمیت کا حا مل ہے۔

اُ نہو ں نے مزید کہا یونیورسٹی میں بیما ریوں کی تشخیص کے حوالے سے لیبا رٹری سہو لیات مو جود ہیں اور معاہدہ کے تحت دونوں پا رٹیو ں کوملکر کام کرنے کا مو قع بھی ملے گا اور ایک دوسرے کے تجربات سے بھی زیادہ سے زیادہ مستفید ہونگے۔ پرو فیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی نے معاہدہ کے اغرا ضو مقا صد بیا ن کیئے۔مفاہمتی یاداشت کے تحت بروک آرگنا ئزیشن گھو ڑو ں کی ہینڈلنگ، بر تا ؤ،اینیمل ویلفئیر سائنس،درد کی شنا خت،بالغ جا نور کے علا ج میں کلینیکل تیکنیکس اور ہیلتھ ما نیٹر نگ سے متعلقہ ما ہر ین مہیا کرے گی۔اس کے علا وہ گھو ڑوں کی صحت اور فلا ح سے متعلقہ مو ضو ع پر نصاب کا جا ئزہ نیز طلبہ اور سٹاف کی پرو فیشنلز ڈیو یلپمنٹ ٹر یننگ بھی کروائی گی۔بروک طلبہ کے لیئے انٹرن شپس اور جا ئنٹ ریسر چ پرا جیکٹ میں معاونت کریگی نیز یونیورسٹی میں منعقد ہو نے والے حیوا نات اور ویٹر نری کے عا لمی دن پر شر کت اورگھو ڑو ں کے علا ج سے متعلقہ فرسٹ ایڈ کیمپ، ون ہیلتھ سیمپو زیم کا انعقاد کروانے اور گھو ڑوں کی فلا ح پر مبنی آگا ہی مہم چلا نے میں بھی تعا ون کر ے گی۔ویٹر نری یونیورسٹی میٹنگ، سیمینار،ٹریننگ اور ورکشاپ کا انعقاد کروانے کے لیئے جگہ فراہم کرے گی۔ یونیورسٹی جا نوروں کے صحت سے متعلقہ کلینیکل صلا حیتو ں کواُ جاگر کر نے کے لیئے اینیمل ہیلتھ مینٹر نگ فریم ورک اورفر یری مینٹر نگ فریم ورک کو اپنا ئے گی اور انہی فریم ورک کے تحت ویٹر نری کتا ب کے پیرا پروفیشلز کورس میں اُ ردو زبان کا استعمال ہی کرے گی۔یونیورسٹی او آئی ای سٹینڈرڈز کے تحت ایکوائن ویلفئیر چیپٹرسلیبس کے طور پر اپنا ئے گی۔

مزید : کامرس


loading...