ٹیوٹا اوراوبرمیں فارغ التحصیل طلبہ کو روزگار کی فراہمی کیلئے معاہدہ

ٹیوٹا اوراوبرمیں فارغ التحصیل طلبہ کو روزگار کی فراہمی کیلئے معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)عالمی شہرت یافتہ رائیڈسروس اوبر نے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈوکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے تاکہ حکومت پنجاب کی معاشی مواقع پیدا کر کے مدد کی جاسکے۔ اس شراکت داری کا بنیادی ہدف معیاری، متحرک، اور مربوط تکنیکی تعلیم، پیشہ ورانہ افرادی قوت اور تربیتی خدمات کی فراہمی ہے۔جنرل منیجر اوبر، سعد نوید نے، ٹیوٹا ڈرائیونگ لائسنس تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، ''اوبر ہر فردواحد کو ڈیجیٹل معیشت کے پیش کردہ مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے بااختیار بنانا چاہتا ہے۔'' انہوں نے مزید کہا کہ، '' اس تعاون کے ساتھ ٹیوٹا بڑے پیمانے پر معاشی مواقع کے ذریعے مالی شمولیت کو فروغ دینے کی راہ ہموار کرے گی۔اس موقع پرصوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب میاں اسلم اقبال، کیپٹن (ر) اورچیف ٹریفک آفیسر لاہور(سی ٹی او) لیاقت علی ملک بھی تقریب میں موجودتھے۔دونوں تنظیموں کے مابین طے شدہ مفاہمتی یادداشت میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ نوکریوں کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے ساتھ نوجوانوں کے لئے سیکھنے کے لئے سازگار جگہ پیدا کرنا اہم ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے، ٹیوٹا کے طلباء،موٹرسائیکلز، آٹو رکشاز اور دیگر گاڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے اوبر کے پلیٹ فارم پر سائن اپ کرکے روزگار حاصل کرسکیں گے۔

ٹیوٹا، ٹریفک پولیس اور اوبر کے منظور شدہ تربیتی پروگرام،تکنیکی مہارت اور صلاحیتوں کی نشوونما میں مدد فراہم کرے گا، اس کے علاوہ ڈرائیورز کے تحفظ اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اوزار فراہم کرے گا۔

اس موقع پر چیئرپرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیقی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ،'ٹیوٹا اور اوبر کے مابین باہمی تعاون سے پنجاب میں ٹیوٹا ٹرینیز کو معاشی مواقع کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

مزید :

کامرس -