جوش وخروش سے میچز دیکھے لیکن کھلاڑیوں نے بہت مایوس کیا،شائقین
لاہور(سپورٹس رپورٹر) کھلاڑیوں نے بہت مایوس کیا بہت جوش و خروش کے ساتھ میچ دیکھنے کے لئے سٹیڈیم پہنچے اتنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا سخت سیکورٹی مگر جذبہ تھا کہ پاکستان کی ٹیم جیتے گی اور ہمیں خوشی ہوگی مگر افسوس پاکستان کی ٹیم نے تو سوچ سے بھی کم پرفارمنس دی ان خیالات کا اظہار شائقین کرکٹ نے کیا عبید،عمیر،عابد،لطیف،زبیر اور شاکر نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم نے بہت برا کھیل پیش کیا اور کپتان سمیت کسی بھی کھلاڑی نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی ہم پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس کا نوٹس لے یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے اپنے ہی ہوم گراؤنڈ میں پاکستان کی ٹیم نے بہت ناقص کھیل پیش کیا اور ہمیں بہت مایوس کیا ہے ایسے کھلاڑیوں کو تو فوری طورپر ٹیم سے ہی باہر نکال دینا چائیہے جنہوں نے باربار موقع ملنے کے باوجود بھی کچھ نہیں اوپنرز مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے۔
عادل، عامر،نبیل،ساجد اور خالد نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم نے اچھا کھیل پیش نہیں کیا اور غیر سنجیدگی ہی نظر آئی ہمیں تو یہ امید تھی کہ پاکستان کی ٹیم نے جس طرح سے ون ڈے سیریز اپنے نام کی ہے اسی طرح سے اب پاکستان کی ٹیم ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام ضرور کرے گی کیونکہ ٹیم ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ اچھا کھیل پیش کرتی ہے مگر ہماری امیدوں پر پانی پھیر دیا گیا جس سے ہمیں بہت دکھ ہوا ہے ہم پاکستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر مستقبل میں ایسی شرمناک شکست سے بچنا ہے تو اس کے لئے ابھی سے اقدامات کرے اور ایسے کھلاڑیوں کو فوری طور پر ٹیم سے باہر نکال دیں جو ٹیم کے لئے نہیں کھیلتے امید ہے کہ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے گا۔