بین اسٹوکس اہلیہ پر تشدد کے الزام کی زد میں آگئے

    بین اسٹوکس اہلیہ پر تشدد کے الزام کی زد میں آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) انگلش ا?ل راؤنڈر بین اسٹوکس اہلیہ کلیری پر تشدد کے الزام کی زد میں آگئے تاہم دونوں کی جانب سے اس بارے میں رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے صفائیاں پیش کی گئی ہیں۔ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے اسٹوکس کو گذشتہ ہفتے پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن پلیئر ا?ف دی ایئر ایوارڈ دیا گیا تھا، اس تقریب کی چند تصاویر سامنے ا?ئیں جس میں انھوں نے اپنی اہلیہ کلیری کا گلا دبوچا ہوا ہے۔
. ٹویٹر پر کلیری نے واضح کیا کہ یہ فوٹوگراف جھگڑے کی عکاسی نہیں کررہے بلکہ وہ میرا چہرے تھپتھا رہے تھے۔ انھوں نے ساتھ میں اسی انداز میں اسٹوکس کو چہرے سے پکڑنے کے انداز میں اپنی تصویر بھی شیئر کی۔ اسٹوکس نے بھی تشدد کی تردید کردی.انگلش بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ٹام ہیریسن نے کہاکہ ہم نے اسٹوکس،اہلیہ اور وہاں موجود دیگر افراد سے بات چیت کی، ہمیں کسی جھگڑے کی رپورٹ نہیں ملی۔