قومی ٹیسٹ کرکٹر بابر اعظم ’ کپتان وسطی پنجاب“ بن گئے

    قومی ٹیسٹ کرکٹر بابر اعظم ’ کپتان وسطی پنجاب“ بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم کو مستقبل میں کپتانی کے لیے تیار کرنے کے لیے وسطی پنجاب کی ٹیم کی قیادت مل گئی۔خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل ٹی ٹونٹی کے لیے سینٹرل پنجاب کی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، اس ٹیم میں کپتانی کے فرائض ٹیسٹ کرکٹر بابر اعظم انجام دینگے، سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں ناکام رہنے والیبیٹسمین احمد شہزاد نائب کپتانی کے فرائض انجام دینگے۔
نئے سٹرکچر کے مطابق 16 ریجنز کو 6 ایسوسی ایشنز میں ضم کردیا گیا ہے۔ سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن میں کراچی، حیدرآباد اور لاڑکانہ کے ریجنز شامل ہیں۔ بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن میں ڈیرہ مراد جمالی اور کوئٹہ شامل ہیں۔ جنوبی پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن میں ملتان اور بہالپور کے ریجنز شامل ہیں۔وسطی پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن میں فیصل آباد، سیالکوٹ اور لاہور شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا کرکٹ ایسوسی ایشن میں پشاور، فاٹا اورایبٹ آباد شامل ہیں۔شمالی کرکٹ ایسوسی ایشن میں اسلام آباد، راولپنڈی اور آزاد جموں و کشمیر کے ریجنز شامل ہیں۔ چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیمیں پی سی بی کے زیراہتمام ٹورنامنٹس میں شرکت کریں گی۔ملک بھر میں قائم 6 ہائی پرفارمنس سینٹرز کھلاڑیوں کو معیاری کرکٹ، طرز زندگی اور کھیل میں جدت رکھنے والے تمام ہنر سکھانے میں مدد دیں گے۔