33ویں نیشنل گیمزکی مشعل لاہورکالج یونیورسٹی پہنچنے پر پرتپاک استقبال

33ویں نیشنل گیمزکی مشعل لاہورکالج یونیورسٹی پہنچنے پر پرتپاک استقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر) 33ویں نیشنل گیمزکی مشعل (Torch) کے لاہورکالج برائے خواتین یونیورسٹی پہنچنے پر طالبات کیجانب سے پرتپاک اور والہانہ استقبال کیا گیا پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری خواجہ ادریس حیدر نے مشعل کوکالج کی ڈائریکٹر اسپورٹس حمیرا مغل کے حوالے کیا جنہوں نے کالج کی انٹرنیشنل ایتھلیٹس سمیرا ستار، سمن، ڈائنا بیگ، ندا اکرم،مناہل احمد،غزالہ عامر،ماریہ نذیر،سحرش مقصود،عاصمہ اکرم اورغزالہ صدیق کے ہمراہ مشعل کے ساتھ گراؤنڈ کاچکر لگایا اس موقع پر منعقدہ رنگا رنگ تقریب میں طالبات نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل محمد خالد محمود، ٹارچ کمیٹی کے چیئرمین محمدعابدقادری،پی او اے کے سیکریٹری فنانس محمدشفیق، پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری خواجہ ادریس،سافٹ بال فیڈریشن کی چیئرپرسن تہمینہ آصف کے ہمراہ قومی ترانہ پڑھا جس کے بعد فضا میں اولمپک کے رنگوں کی مناسبت سے غبارے بلند کئے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی او اے کے سیکریٹری جنرل محمدخالدمحمودنے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں تعلیمی اداروں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کی شخصیت کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اولمپک اور ایشین گیمز کی ٹارچ گیمز میں شریک تمام ممالک کا سفر کرتی ہے اور آج نیشنل گیمز کی مشعل کی تقریب کسی طورپربھی انٹرنیشنل ٹارچ ریلے سے کم نہیں ہے جس پر میں کالج کی وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر بشرا مرزا،پرنسپل ماہ رخ بخاری اور ڈائریکٹر اسپورٹس حمیرا مغل کومبارکباد پیش کرتا ہوں طالبا ت کو مخاطب کرتے ہوئے محمدخالد محمود کا کہنا تھا کہ آج ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح کے فرمان کے مطابق اپنی زندگی میں نظم و ضبط اور برداشت کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید آگے لیکرجانا ہے موجودہ دور میں کھیلوں کی دنیا میں تعلیم کا عنصر نہایت اہمیت اختیار کرگیا ہے۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹنٹ جنرل (ر) سید عارف حسن کے وڑن کے مطابق ٹارچ ریلے کے ذریعے دنیا میں امن کا پیغام پہنچارہے ہیں ٹارچ ریلے کمیٹی کے چیئرمین کیپٹن محمدعابد قادری کاکہنا تھا کہ اسکول، کالج اور یونیورسٹی کی سطح سے آنے والا ٹیلنٹ ہمارا اثاثہ ہے اچھے دماغ کیلئے اچھا جسم ہونا ضروری ہے جو ہمیں کھیل کے میدان سے میسر آتا ہے تعلیم انسان کی ذہنی اور کھیل جسمانی نشونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں عابد قادری نے نیشنل گیمز کی ٹارچ ریلے کے حوالے سے ہونے والی اب تک کی تقریبات میں لاہورکالج برائے خواتین یونیورسٹی کی تقریب کو سب سے بہترین قرار دیا تقریب سے پی او اے کے سیکریٹری فنانس محمدشفیق، پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری خواجہ ادریس اور کالج کی ڈائریکٹر اسپورٹس حمیرا مغل نے بھی خطاب کیا دریں اثناء کل بروز جمعہ مورخہ 11 اکتوبر کو دوپہر دو بجے (2:00 pm) نیشنل گیمز کی مشعل واپڈا ہاؤس جائے گی جہاں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندے ٹارچ کو چیئرمین واپڈا لیفٹنٹ جنرل (ر) مزمل حسین کے حوالے کریں گے اس ضمن میں شام پانچ بجے (5:00 pm) واپڈا اسپورٹس کمپلیکس میں ایک رنگا رنگ تقریب کابھی اہتمام کیا گیا ہے۔