24ویں نیشنل بوائز ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ آج لاہور میں شروع ہوگی

  24ویں نیشنل بوائز ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ آج لاہور میں شروع ہوگی

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون اور پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 24ویں نیشنل بوائز ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ آج پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں شروع ہوگی، چیمپئن شپ تین روز تک جاری رہے گی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔تین روزہ 24ویں نیشنل بوائز ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کی انڈر 12،14،16 ایج گروپ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...