ٹی 20میچ میں قومی کھلاڑیوں نے غیر ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا، سابق کرکٹرز

    ٹی 20میچ میں قومی کھلاڑیوں نے غیر ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا، سابق کرکٹرز

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹونٹی سیریز میں نہایت ناقص کھیل کامظاہرہ کیا اور اسی وجہ سے اس کو کلین سوئپ شکست ہوئی جس پر بہت دکھ ہے پاکستان کی ٹیم ہر لحاظ سے سری لنکا کی ٹیم سے بہتر تھی اور سب سے بڑھ کر یہ کہ پاکستان کی ٹیم اس وقت ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر جبکہ سری لنکا کی ٹیم آٹھویں نمبر پر ہے اور اتنا فرق ہونے کے باوجود بھی پاکستان کی ٹیم ایک بھی میچ میں کامیابی حاصل نہیں کرسکی جبکہ سری لنکا کی ٹیم میں ابھی کئی سینئر کھلاڑی شامل بھی نہ تھے اس کے باوجود پاکستان کی ٹیم تین میچز میں سے ایک بھی میچ نہیں جیت ان خیالات کا اظہارسابق کرکٹرز نے کیا سکندر بخت نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم نے بہت شرمناک بات ہے ایک میچ تو کم از کم جیتنا چاہئیے تھا کھلاڑیوں نے غیر ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا اور کپتان سرفراز احمد بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہے ان کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے جبکہ اوپنرز نے بالکل مایوس کیا راشد لطیف اور محمد یوسف نے بھی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کہا کہ جو کھلاڑی پرفارم نہیں کرسکے ان کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایکشن لینے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے پورا کرسکیں اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے باسط علی اور عبدالرزاق نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم نے شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ ہمیں بھی بہت مایوس کیا ہے اتنے برے کھیل کی تو ہمیں امید ہی نہ تھی پاکستان کی ٹیم نے ون ڈے میں بہت اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جس کے بعد تو یقین تھا کہ اب پاکستان کی ٹیم مہمان ٹیم کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز بھی اپنے نام کرلے گی مگر کھلاڑیوں نے شائد اس سیریز کو بہت آسان سمجھ لیا اور شکست کاسامنا کرنا پڑا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...