کاٹلنگ،گیس کی عدم فراہمی کیخلاف بھوک ہڑتالی کیمپ

  کاٹلنگ،گیس کی عدم فراہمی کیخلاف بھوک ہڑتالی کیمپ

  



کاٹلنگ(نمائندہ پاکستان)کاٹلنگ! شنکر بازار  میں گیس کی  عدم  فراہمی کیخلاف مہمند قبیلے نے بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دی۔ جب تک گیس کی فراہمی پر عمل نہیں ہو جاتا ہے تو ہڑتال جاری رہے گا۔مرکزی تنظیم تاجران کے سینئر نائب صدر خان زیب خان  مہمند،جہانزیب خان،سیداگل اور دیگر مشران نے گیس منصوبے میں امتیازی سلوک پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کاٹلنگ ساولڈھیر،گدر اور مضافات میں گیس منصوبے کیلئے شنکر بازار سے پائپ لائن گزاری گئی۔تاہم یہاں کے عوام کو دانستہ طور پر اس نعمت سے محروم رکھا گیا ہے۔اسلیئے مہمند قبیلہ اور دیگر قومیں احتجاج پر مجبور ہوگئی ہے۔اگر  حکومت نے ہماری بنیادی حقوق کے فراہمی کو یقینی  نہ بنایاتو ایک ہفتے تک بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رکھیں گے۔اور بعد اذاں صوبائی اسمبلی کے سامنے کیمپ لگائیں گے۔جنکیلئے ایک ہزار افراد کی رجسٹریشن کراچکے ہیں۔انہو نے  سینئر وزیر محمد عاطف خان اور ایم این اے مجاہد خان سے اصلاح احوال کا مطالبہ بھی کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...