وزیر قانون سلطان محمد خان سے انصاف لائرز فورم کے وفد کی ملاقات

  وزیر قانون سلطان محمد خان سے انصاف لائرز فورم کے وفد کی ملاقات

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخواکے وزیر قانون و پارلیمانی امور اور انسانی حقوق سلطان محمد خان سے انصاف لائرز فورم خیبر پختونحواکے وفد نے صوبائی صدر آئی ایل ایف سیف الرحمن خٹک کی قیادت میں پشاور میں ملاقات کی اور اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر وزیر قانون نے وفد کے تمام ممبران کے موقف کو توجہ سے سنتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری انصاف دلانے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ان کے بغیر انصاف پر مبنی معا شرے کا قیام ممکن ہی نہیں دریں اثنا وزیر موصوف نے وکلاء برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کے تمام وکلاء دل لگا کر پوری محنت سے کام کریں وزیر قانون نے ان کے مسائل جلد حل کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری کو صوبائی حکومت کبھی مایوس نہیں ہونے دے گی اور ان کی فلاح کیلئے سنجیدگی سے کوششیں کر رہی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...