منشیات فروش، اشتہاری ملزمان گرفتار، 11کلو گرام چرس برآمد

منشیات فروش، اشتہاری ملزمان گرفتار، 11کلو گرام چرس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (کرائمز رپورٹر) کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروشوں، اشتہاری ملزمان اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث13اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا، کریک ڈاون کے دوران 6 منشیات فروشوں کو بھی دھر لیا گیا ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے مجموعی طور 1 1کلو گرام سے زائد اعلی کوالٹی چرس برآمد کر لی گئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے جرائم کی روک تھام اور معاشرے سے منشیات کے خاتمہ کے لئے جاری کریک ڈاون کے دوران قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب 13 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا، جس کے دوران تھانہ ارمڑ، متنی، بڈھ بیر، تہکال، کوتوالی، خزانہ،داوزئی اور تھانہ سربند پولیس نے کرامت ولد غلام محمد،غوث الرحمان عرف غوثے ولد فضل رحمان، روف ولد خان شیر، ولید ولد سلمان، صابر ولد خان محمد، محمد عمران ولد انور علی، عارف، حیدر ولد رحمان اللہ، خالد ولد نور الدین، عاکف حسین ولد ثمین خان، محمد سہیل ولد جنید، رحمان اللہ ولد گل رحمان اور دست شاہ آفریدی ولد حاجی جنگریز کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کیا اسی طرح کریک ڈاون کے دوران 6 منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ ناصر باغ امتیازخان نے ملزم شاگرد ولد حکمت خا ن سکنہ افغانستان حال ریگی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے1 کلو گرام چرس، ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول احمد رشید خان نے منشیات فروش یعقوب ولد ایوب سکنہ جوگن شاہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1کلو گرام چرس، ایس ایچ او چمکنی واجد خان نے مشہور منشیات فروش عمران ولد صاحب گل اور محمد حسین ولد عبدالحفیظ کو گرفتار کرکے مجموعی طورپر ان کے قبضے سے 5کلو گرام چرس، ایس ایچ او متھرا اعجاز خان نے منشیات فروش سلمان ولد تاج محمد سکنہ خانخیل لڑمہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1کلو گرام چرس جبکہ ایس ایچ او حیات آباد احسان اللہ نے ملزم صابر ولد حاجی یارحسین کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 3کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے