شہریوں کو جعلی طلائی زیورات اور جعلی کرنسی کا جھانسہ دے کر لوٹنے والا نو سر باز گرفتار

شہریوں کو جعلی طلائی زیورات اور جعلی کرنسی کا جھانسہ دے کر لوٹنے والا نو سر ...

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس نے تجارتی مراکز اور دیگر عوامی مقامات پر سادہ لوح افراد کو جعلی طلائی زیورات اور جعلی کرنسی کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے نوسر باز گروہ کے مرکزی ملزم اور سرغنہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم تھانہ حیات آباد کی حدود کارخانو مارکیٹ میں دیگر اضلاع سے آئے افراد کو لوٹنے میں مصروف تھا کہ اس دوران دھر لیا گیا، پولیس نے ملزم کے قبضہ سے جعلی طلائی زیورات اور ایک لاکھ روپے جعلی کرنسی برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق تھانہ حیات آباد پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ تجارتی مراکز اوردیگر عوامی مقامات پر دیگر اضلاع سے آئے سادہ لوح افراد کو جعلی طلائی زیورات اور جعلی کرنسی تھما کر لوٹنے والے گروہ کا مرکزی ملزم کارخانو مارکیٹ میں موجود ہے، اطلاع کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ حیات آباد احسان اللہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کارخانو مارکیٹ کے قریب جعل سازی میں مصروف ملزم محمد خلیل احمد ولد فضل واحد ساکن اوچ ضلع دیر حال یونیورسٹی روڈ کو گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے مختلف قسم کے جعلی سونے کے زیورات اور 1 لاکھ روپے جعلی پاکستانی کرنسی بھی برآمد کر لی گئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...