آزادی مارچ سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، مولانامحمد قاسم

آزادی مارچ سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، مولانامحمد قاسم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان(بیورورپورٹ)جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا محمد قاسم نے کہاہے کہ آزادی مارچ سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔حکومتی ترجمانوں کو آزادی مارچ کے حوالے سے پروپیگنڈا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے لیکن عوام موجودہ حکومت کی اصلیت جان چکی ہے۔تمام سیاسی جماعتیں حکومت کا تختہ الٹ دئے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی آر سی روڈ پر جمعیت علماء اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا امانت شاہ کی دکان شاہ کارپٹ کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پارٹی کے سینئر نائب صدر قاری احسان الرحمان محسن،مفتی سلیم حلیمی،مولانا محمد عاقل انصاری،قاری نیاز علی اور دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ ملک کا ہر ادارہ زبوں حالی کا شکار ہے۔آئی ایم ایف کے ایجنٹ پاکستان کو دیوالیہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔تاجروں پر ٹیکسوں کے نئے بوجھ ڈال کر انکی معاشی استحصال کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے بڑے صنعتکار اپنی فریاد کے لئے آرمی چیف کے پاس جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آزادی مارچ کے اعلان سے حکومت کے اوسان خطا ہو گئے ہیں۔عمران اور یہودی لابی کے ایجنٹوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں عام انتخابات کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے لیکن انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات پر عملدر آمد ہونا چاہیئے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے ایک حلقے نے گزشتہ انتخابات کے دھاندلی کا پول کھول دیا ہے۔