جنوبی وزیرستان کا ترقیاتی فنڈزمشاورت کے بعددیا جائے، فاٹا ترقیاتی جرگہ

جنوبی وزیرستان کا ترقیاتی فنڈزمشاورت کے بعددیا جائے، فاٹا ترقیاتی جرگہ

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی) جنوبی وزیرستان کے ترقیاتی فنڈز قبائلی عوام کی مشاورت سے دئیے جائیں انجینئرنگ کونسل میرٹ کی بجائے ٹھکیداروں کو پیسے کے عوض لائنسیز کی ڈگریاں فروخت کرنے میں ملوث ہے ان خیالات کا ااظہار آل فاٹا ترقیاتی جرگہ کے مرکزی رہنماء انجنئیر ملک جاوید عالم، ملک جلیل اور ملک جاوید شابی خیل نے پریس کلب ٹانک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی منصوبوں میں میرٹ کی بنیادوں سے ہٹ کر ترقیاتی منصوبوں کی بندر بانٹ کر دی جاتی ہے اور ایک مخصوص ٹھکیدار ٹولہ کو نوازا جاتا ہے جس سے ترقیاتی منصوبے اپنی شفافیت کھو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں جاری ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل کے استعمال کے ساتھ ساتھ انجنئیر نگ سے وابسطہ فارمولے کے برعکس کام کیا جا رہا ہے جسکی وجہ سے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے قلیل عرصہ میں تباہی اور بربادی کے دہانے پر پہنچ جاتے ہیں اور عوامی فلاح وبہبود کے لئے آنے والی خطیر رقم کو کرپشن کی نظر کر دیا جاتا ہے مشران نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انجنئیرنگ کونسل کارکردگی کی بنیاد پر نہیں بلکہ لکشمی کی چمک پر پر لائینسیز کی ڈگریاں بنا کر فروخت کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ حالیہ آپریشنوں کی وجہ سے متاثرین کے نقصان کا ازالہ نہیں کیا جا رہا ہے جبکہ اپنے کاسہ لیس اور منظور نظر افراد کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے متاثرین میں مایوسی اور بے چینی پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ کے لئے جنوبی وزیرستان میں ہونے والی ترقیاتی کاموں کو علاقائی مشران کی مشاورت کے ساتھ مشروط کیا جائے اور ان علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جائے جہاں پر ان کی ضروت ہو انہوں نے کہا کہ ہم اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ترقیاتی منصوبوں میں ہونے والے گھپلوں کو منظر عام پر لانے اور کرپشن میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے اقدامات اٹھائیں تاکہ ترقیاتی منصوبے عوامی مفاد کا باعث بن سکیں۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...