پشاور، ٹاؤن تھری میں تجاوزات کیخلاف آپریشن مسلح افراد کا حملہ

پشاور، ٹاؤن تھری میں تجاوزات کیخلاف آپریشن مسلح افراد کا حملہ

  



پشاور (سٹی رپورٹر) ٹاؤن تھری کاتجاوزات کے خلاف آپریشن میں انفورسمنٹ آفیسر عدنان احمد اور ٹاؤن تھری اہلکاروں پر ایکسائز کے ETO آفتاب احمد مسلح افراد کے ہمراہ حملہ' ٹاؤن تھری کے اہلکاروں کو یرغمال کیا جبکہ بھاری مشینری پر قبضہ کرلیاتھا ' پولیس کی بروقت کارروائی پر مسلح افراد کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن تھری میاں انیس الرحمان کی ہدایت پر انفورسمنٹ آفیسر عدنان احمد ' بلڈنگ انسپکٹر توصیف احمد نے جملہ سٹاف کے ہمراہ ٹا ؤن تھری اور متعلقہ چوکی انچارج عارف کے ہمراہ ا حدود راحت آباد میں تجاوزات کے خلاف بھاری مشینری سے گرینڈ آپریشن کیا ٹاؤن تھری عملہ نے غیرقانونی تجاوزت ' سپیڈ بریکر اور ریمپس ہٹائے۔اس دوران ایکسائز ETO آفتاب الدین نے گھر کے باہر بڑے حصے پر ریمپس بناے تھے جس پر اس کوبھی مسمار ی کیلئے ٹاؤن تھری کے عملے کو روکا جس پر ای ٹی او آفتاب نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ٹاؤن تھری پر حملہ کردیا اور ڈرایؤر اور بھاری مشینری کو قبضہ میں لے لیا اس دوران اس کے اطلاع ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن تھری میاں انیس الرحمان کو دی گئی جس پر انفورسمنٹ افیسر نے سی سی پی اوکو واقع کی تفصیلات سے آگاہ کیا جس پر سی سی پی او نے ایس پی کو فوری کارروائی کی ہدایت کی جس پر متعلقہ ایس ایچ او نے بھاری نفری کے ہمراہ مسلح افراد اور سرکاری املاک کو تحویل میں لے کر تھانہ پہنچایا اور متعلقہ ملزمان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت سرکاری مشینری کو قبضہ کرنے اور افسران پر حملہ کرنے اور دھمکیاں دینے کے دفعات لگائے۔یاد رہے کہ راستوں میں غیر قانونی سپیڈ بریکر ریمپز وغیرہ کو تعمیر کرنے پر صوبائی حکومت نے سخت ایکشن لینے کے احکامات دیئے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...