پولیو مرض سے چھٹکارا اولین ترجیح ہے،اے اے سی مردان

پولیو مرض سے چھٹکارا اولین ترجیح ہے،اے اے سی مردان

  



مردان(بیورورپورٹ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نیک محمد خان نے کہا ہے کہ پولیو ایک موذی مرض ہے اور اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ ہمہ وقت انتظامات کررہی ہے۔ ماتحت ادارے اس قومی کاز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ضلع مردان پولیو کے اس مرض سے نجات پاسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس مردان میں پولیو مہم کے بارے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈویژنل ان سٹاف آفیسر ڈاکٹر اصغر خان، ڈسٹرکٹ ان سٹاف آفیسر ڈاکٹر ذیشان خان کے علاوہ لوکل گورنمنٹ، صحت، ایجوکیشن، سوشل ویلفیئر اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ان سٹاف آفیسر ڈاکٹر ذیشان نے آنیوالے اور پچھلے پولیو مہم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آنیوالے مہم 4 نومبر تا 7نومبر تک جاری رہیگا، ضلع مردان میں ٹوٹل 4لاکھ 20ہزار 2سو اٹھائیس بچوں کے لئے 1335ٹیموں کا بندوبست کیا گیا ہے جس میں 319 ایریا انچارج کام کریں گے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے محکمہ پولیس، بلدیات اور تعلیم کو سختی سے ہدایت کی کہ جو نام وہ ہمیں نامزد کرکے دیں تو باقاعدہ طور پر آکر اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں ورنہ حکم عدولی کی صورت میں ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے ضلع بھر کے ماتحت اداروں کو ہدایت کی 24اکتوبر کو ورلڈ پولیو ڈے میں شرکت کو یقینی بنائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر