حیات آباد میں ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن پروگرام کا آغاز

حیات آباد میں ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن پروگرام کا آغاز

  



پشاور(سٹی رپورٹر)مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ بنگش نے حیات آباد پشاور میں ارلی چائلڈہوڈ ایجوکیشن پروگرام کا آغاز کر دیا. ضیاء اللہ بنگش نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نمبر 3 حیات آباد میں ارلی چائلڈہوڈ ایجوکیشن پروگرام کے تحت بنائے گئے اسٹیٹ آف دی آرٹ ماڈل کلاس روم کا افتتاح کر دیا اور بچوں میں گھل مل گئے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈاکٹر حافظ ابراہیم اور دیگر افسران بھی ضیاء اللہ بنگش کے ہمراء تھے۔ضیاء اللہ بنگش کا افتتاحی تقریب سے خطاب۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پرائمری سطح پر اصلاحات لا رہی ہے، پرائمری سطح پر معیاری تعلیم یقینی بنانے کیلئے اقدامات اْٹھا رہے ہیں، ضیاء اللہ بنگش صوبائی حکومت پانچ سالہ پلان اور پرائمری ایجوکیشن ریفارمز کے تحت صوبے میں 10000 ماڈل کلاس رومز تعمیر رہی ہے، ضیاء اللہ بنگش ارلی چائلڈہوڈ ایجوکیشن پروگرام کے تحت نئے داخل ہونے بچوں کو بہترین سیکھنے کا ماحول اور سہولیات فراہم کی جائیں گی، ضیاء اللہ بنگش ارلی چائلڈہوڈ ایجوکیشن پروگرام کے لیے بہترین تجربہ کار اساتذہ بھرتی کر رہے ہیں، ضیاء اللہ بنگش

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...