گومل یونیورسٹی کا من گھڑت خبر کی اشاعت پر نوٹس جاری

گومل یونیورسٹی کا من گھڑت خبر کی اشاعت پر نوٹس جاری

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)گومل یونیورسٹی نے آج نیوز چینل کویونیورسٹی کی ساکھ خراب کرنے‘جھوٹ،من گھڑت اور غلط خبرکی اشاعت پر لیگل نوٹس بھیجوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان میں آج نیو ز چینل کے عثمان نامی رپورٹر ر کو یونیورسٹی کیخلاف جھوٹ پر مبنی اور من گھڑت رپورٹ چلانے پر لیگل نوٹس بھیجوا دیا۔ واضح رہے کہ عثمان نامی رپورٹر جو کہ پہلے گومل یونیورسٹی میں بطور فوٹو گرافر کام کرتے رہے ہیں کواپنے ڈیوٹی صحیح طریقے سے انجام نہ دینے، ریکارڈ کاخیال نہ رکھنے سمیت دیگر الزامات میں گومل یونیورسٹی سے نکال دیا گیا تھا۔ انہوں نے گومل یونیورسٹی کے سب کیمپس ٹانک سے نکالے گئے شاہد کمال ٹیپو کا جھوٹ، فراڈ اور عوام کو گمراہ کرنے کیلئے جھوٹ پر مبنی ایک کلپ نشر کیا۔ جو ان دونوں کی ملی بھگت سازش کا حصہ ہے۔ یہاں یہ بھی قابل ذکر ہے گومل یونیورسٹی نے شاہد کمال کو98ویں سنڈیکیٹ میٹنگ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن نمبر528-34/GU/ESTT: مورخہ25/04/2019کے تحت نکالا دیاتھا۔ گومل یونیورسٹی انتظامیہ نے شاہد کمال ٹیپو، آج نیوز چینل کے ڈیرہ میں رپورٹرمحمد عثمان، بیورو آفس پشاور کی مس فرزانہ سمیت ڈیرہ پریس کلب کے صدر اور جنرل سیکرٹری کو بھی لیگل نوٹس بھیجوا دیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر