رستم،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر ریلی نکالی گئی

    رستم،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر ریلی نکالی گئی

  



رستم(نمائندہ پاکستان) کشمیر ایکشن کمیٹی تحصیل رستم کے زیر اہتمام رستم کے بچوں نے کشمیر سے اظہار یکجہتی کے طور پر ریلی نکالی گئی، ریلی میں رستم سے تعلق رکھنے والے بچوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی، ریلی مین بازار رستم سے گزرتے ہوئی رستم مین چوک میں جلسے کی شکل اختیار کر گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے معصوم بچوں نے کہا کہ اقوام متحدہ جلد از جلد کشمیر کا مسلہ حل کریں پاکستان نے اس کشمیر کے مسلے پر جنرل اسمبلی میں بھر پو ر آواز بلند کی اگر اقوام متحدہ کشمیر کے مسلے میں سنجیدہ نہیں تو پاکستانی حکومت جہاد کا اجازت دیدیں پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کے ساتھ آزادی کے جنگ کھڑی ہے اور ہر فلور پر اپنے کشمیری مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھائیں گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر