بٹ خیلہ،موٹر سائیکلوں میں تصادم،1 جاں بحق،2 زخمی

  بٹ خیلہ،موٹر سائیکلوں میں تصادم،1 جاں بحق،2 زخمی

  



بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈگاؤں ہیروشاہ میں دوموٹرسائیکلوں میں تصادم ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوشدیدزخمی درگئی ہستپال سے مردان منتقل کردیامالاکنڈلیویز فورس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق لیویزذرائع سے معلوم ہواہے کہ گزشتہ رات ضلع مالاکنڈکے گا ؤں ہیروشاہ میں دوموٹرسائیکل اپس میں ٹکرانے کی وجہ سے ایک نوجوان تنویرولد گل عظیم ساکن پلوناؤ ہیروشا ہ موقع پرجاں بحق جبکہ ساجدولدمحمدعلی ساکن سدرہ جوڑاورانس ولدنصیب خان ساکن حاجی ابادتیمرگرہ شدیدزخمی ہوگئے فوری طورپردرگئی ہسپتال منتقل کردیاجہاں سے ان کومردان ہسپتال منتقل کردیا۔مالاکنڈلیویز فورس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...