تورڈھیر،23 سالہ نوجوان کے اندھے قتل کا سراغ مل گیا
تورڈھیر(نمائندہ خصوصی) تھا نہ لاہور (صوابی)پو لیس نے ما نکی صوا بی میں دس دن قبل 23 سالہ نو جوان شا ہ فہد کے اند ھے قتل کا سرا غ لگا کر دو ملزمان کوگر فتار کر لیا قتل مستو را ت تنا زعہ پر ہوا دو ملزمان طفیل اور و قا ص کو گر فتار کیا گیا جبکہ مر کزی ملزمان حا مد علی اور محمد شفیق کی گر فتاری کے لئے کو ششیں جا ری ہیں اس سلسلے میں جمعرا ت کے دن تھا نہ لاہور میں ڈی ایس پی تحصیل لاہور سجا د حسین، اور SHO تھا نہ لاہور جواد خا ن نے دیگر پو لیس افسران تفتیشی انسپکٹر غنی سید اور ایڈ یشنل SHO شہنشاہ خا ن،ASI فضل ما لک کے ہمرا ہ اپنے میڈ یا اظہار میں بتا یا کہ 29 اکتو بر کو ما نکی کے شاہ نسیم نے اپنی پو لیس ر پو ر ٹ میں بتا یا کہ اسکے 23 سالہ بیٹے شاہ فہد کو نا معلوم ملزمان نے قتل کیا اور اسکی نعش ارا ضیا ت مین پڑی تھی جس پر پو لیس نے انکی ر پو ر ٹ پر مقد مہ در ج کیا اورDPO صوابی سید خا لد ہمدا نی اورSP انو سٹی گیشن کی ہدا یا ت پر پو لیس پا ر ٹی نے دن رات کام کر کے ٹیکنیکل اور دیگر ذ ریعوں سے اند ھے قتل کے ملزمان کا سرا غ لگاکر دو ملزمان طفیل اور و قا ص کو گر فتار کر لیا جبکہ مر کزی دیگر ملزمان حا مد علی اور محمد شفیق کی گر فتار ی کے لئے پو لیس کی کو ششیں جا ری ہیں جنھیں بھی جلد از جلد گر فتار کر لیا جا ئیگا۔