ٹانک،پولیس چھاپہ کے دوران خشک میوہ اور غیر ملکی سگریٹ برآمد

ٹانک،پولیس چھاپہ کے دوران خشک میوہ اور غیر ملکی سگریٹ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی)تھانہ شہید مرید اکبر پولیس کی کامیاب کاروائی دوران ناکہ پولیس نے بھاری مقدار میں غیر قانونی طریقہ سے اسمگل کئے جانیوالا خشک میوہ اور غیر ملکی سگریٹ برآمد کر لئے ڈی پی او ٹانک محمد عار ف خان کی خصوصی ہدایت پر تھانہ ایس ایم اے کے ایس ایچ او انسپکٹر پرویز حسین شاہ نے بائی پاس روڈ پر ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اس دوران وانا سے آنے والی دوبسوں کو چیک کرنے کے لئے روکا گیا تو اس میں خشک میوہ جات کسٹم کلیرنیس کے بغیراسمگل کیا جا رہا تھاایس ایچ او نے اپنی اس کاروائی میں 59بوری بادام،34بوری کشمش،3کاٹن انجیر خشک، 130کاٹن غیر ملکی سگریٹ،25گٹوسپاری چھالیہ اور 15گٹوپان پراگ برآمد کر لئے جبکہ برآمد ہونے والے سامان کو قانونی کاروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا۔۔۔