بٹ خیلہ، حکومت قیمتوں میں اضافہ کی بجائے کمی پر توجہ دے، عوامی حلقے

بٹ خیلہ، حکومت قیمتوں میں اضافہ کی بجائے کمی پر توجہ دے، عوامی حلقے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹ خیلہ(رپورٹ:محمدعثمان یوسفزئی)میڈسن کے قیمتوں میں اضافہ مالاکنڈکے عوام نے مستردکرتے ہوئے مطالبہ کے حکومت غریب عوام کے حالت زارپررحم کرکے قیمتوں میں اضافے کے بجائے کمی کی جائے اورعوام کوخودکشی کرنے پرمجبورنہ کیاجائے۔عوامی حلقوں کافورم میں اظہارخیال۔تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت نے تبدیلی کے نام پرعوام سے ووٹ لیکراقتدارمیں آئے ہیں مگراقتدارمیں اتے ہی ملک کے غریب عوام کاجیناحرام کردیاائے روز بجلی گیس اوراشیاء خوردنوش کے قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کرکے عوام کوپریشان کردیاہے مگراب انہوں نے ملک کے غریب بیمارعوام کوبھی نہیں بخشاگیااورادویات کے قیمتوں میں بھی سات فیصداضافہ کردیا جومالاکنڈکے عوام نے مسترد کردیااس سلسلے میں ایک فورم کااہتمام کیافورم میں جماعت اسلامی کے راہنماسابق امیدوارصوبائی اسمبلی ضلعی کونسلرامجدعی شاہ عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدرسابق امیدوارصوبائی اسمبلی اعجازعلی خان پی ڈبلیوڈی /محکمہ ائیریگیشن کے صوبائی صدرگل زمین خان پاکستان مسلم لیگ کے راہنماجاویدخان ہیلتھ کوارڈنیشن کونسل کے ضلعی صدریونس خان پیپلزپارٹی کے راہنمامسلم خان اورسابق ناظم ویلج کونسل دین آبادداؤدخان نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل کوحل کرنے میں ناکام ہوچکاہے وہ عوام کے بہترمفادات میں مستعفی ہوجائے کیونکہ عوا م نے تبدیلی کے نام پرووٹ دیامگروہ عمران خان اقتدارمیں اکرسب سے پہلے غریب عوام کوکچلناشروع کردیا جس کی وجہ سے عوام دووقت روٹی کیلئے ترس رہے ہیں ملک میں ہرطرف ڈاکٹرزپیرامیڈیکس ٹرانسپورٹر تاجربرادری اورعوام احتجاج پرہے کیونکہ شدیدمہنگائی کی وجہ سے عوام خودکشی کرنے پرمجبورہیں کیونکہ موجودہ حکومت نے مہنگائی میں اضافہ کرکے عوام کے کمرتوڑدی گئی ہے اورملک کے غریب بیماروں کوبھی نہیں بخشاگیااوراب ادویات کے قیمتوں میں بھی ظالمانہ اضافہ کرکے غریب عوام سے علاج معالجہ کاسہولت بھی لیاجارہاہے انہوں نے کہاکہ اگرموجودہ حکومت نے مہنگائی بے روزگاری میں کمی نہیں کی گئی تووہ چنددنوں کامہمان ہے۔