باجوڑ،گوہاٹی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ،کوئی نقصان نہیں
باجوڑ(نمائندہ خصوصی) باجوڑ، تحصیل ماموند کے علاقے گوہاٹی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، دھماکے میں کوئی جانی نقصانہیں ہواتفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح ضلع باجوڑ تحصیل ماموند کے علاقے گوہاٹی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا، تاہم لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصانہیں ہوا۔ واقعہ کے اطلاع ملتے ہی باجوڑ لیویز فورس اور سیکورٹی فورس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔یاد رہے کہ چند دن قبل گواہاٹی سے چند کلومیٹر کے دوری پر لغڑئی ماموند میں مقامی قبائلی سردار ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کا نشانہ بن چکے ہیں۔علاقے میں خوف و ہراس کی فضاء قائم ہوچکی ہے۔