پشاور، گرینڈہیلتھ الائنس کا احتجاج، شہربھر میں بدترین ٹریفک جام

پشاور، گرینڈہیلتھ الائنس کا احتجاج، شہربھر میں بدترین ٹریفک جام

  



پشاور(سٹی رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں گرینڈہیلتھ الائنس کے احتجاج کے پیش نظرشہربھرمیں بدترین ٹریفک جام رہی اورٹریفک میں پھنسے شہری سارادن ٹریفک میں پھنسے رہے جبکہ ٹریفک پولیس اہلکارٹریفک کی روانی کوبرقرارکھنے میں ناکام دکھائی دیے اوربعض اہم شاہراہوں سے اہلکارغائب رہے جی ٹی روڈ،سٹی سرکلرروڈ،چارسدہ روڈ،دلزاک روڈ،رنگ روڈسمیت اندرون شہراورمضافاتی علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہونے سے شہری منٹوں کاراستہ گھنٹوں میں طے کرنے پرمجبورتھے لہذاٹریفک میں پھنسی ایمبولینسوں میں مریضوں کواتارکرپیدل ہسپتالوں تک پہنچایاگیاسکول وکالجزکی چھٹی کے اوقات میں طلبہ کوٹریفک جام کی وجہ سے اذیت کاسامناکرناپڑااورطلبہ دیرسے گھروں کوپہنچے آئے روزاحتجاج کے باعث شہرمیں بدترین ٹریفک جام رہنے پرپشاورکے باسیوں نے شدیدبرہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ حکومت کوچاہیے کہ وہ احتجاج کے باعث اہم شاہراہوں پرٹریفک جام ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی کوبرقرارکھنے کیلئے متبادل بندوبست کرے تاکہ شہریوں کواحتجاج کے روزدن بھراذیت کاسامنانہ کرناپڑے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...