آزادی مارچ، جے یو آئی چارسدہ نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا گیا

    آزادی مارچ، جے یو آئی چارسدہ نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا گیا

  



چارسدہ (بیو رو رپورٹ) اسلام آباد آزادی مارچ کے لئے جے یوآئی ضلع چارسدہ نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا۔ جے یوآئی کے قائدین کا اے این پی سمیت وکلاء، تاجروں، ڈاکٹر برادری اور دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں کو آزادی مارچ میں شرکت کی باقاعدہ دعوت د ے دی۔آج کے اجلاس میں آزادی مارچ کے حوالے سے ختمی لائحہ طے کیا جائیگا۔ مولانا سید گو ہر شاہ۔ تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے اور جے یوآئی کے ضلعی امیر مولانا سید گوہر شاہ نے آج بعد نماز جمعہ دار العلوم اسلامیہ چارسدہ میں ضلع بھر کے علمائے کرام، تمام مدارس کے مہتمم حضرات، پارٹی اکابرین اور ذمہ داران کا غیر معمولی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اس حوالے سے مولانا سید گوہر شاہ نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ اسلام آباد آزادی مارچ سمیت دینی مدارس کے رجسٹریشن اور دیگر مشکلات ایجنڈے کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کے حوالے سے اے این پی کے ضلعی رہنماؤں، وکلاء برادری، تاجر تنظیموں، ڈاکٹرز برادری اور دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں سے حصوصی نشستیں ہو چکی ہے اور انہوں نے آزادی مارچ میں شرکت کی یقین دہانی کر ائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ اسلام کی سر بلندی اور یہو د ہنود کے سازشوں کو ناکام بنانے میں سنگ میل ثابت ہو گا۔ انہوں نے ضلع بھر کے پارٹی اور مدارس کے ذمہ داران کو اجلاس میں بھر وقت شرکت کی اپیل کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر