پشاور، آل پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ
پشاور(سٹی رپورٹر)آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے ایلیمنٹری ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے 2014میں اقراء فروغ تعلیم ووچر سکیم کے تحت سکولوں کو فنڈز کی عدم ادائیگی کے خلاف پشاور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت ایسوسی ایشن کے صدر ظفر اقبال کررہے تھے جبکہ اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر ان کے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سال 2014میں ایلیمنٹری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر سائے شروع ہونے والا پراجیکٹ اقراء فروغ تعلیم ووچر سکیم کے نام پر شروع کیا تھا اب 2018سے ان سکولوں کو رقم ادائیگی نہیں کررہے ہیں اور تاریخ پے تاریخ دیتے گئے جبکہ مشیر تعلیم،وزیر اعلیٰ،وزیر خزانہ،وزیر قانون اور دیگر کے ساتھ کئی بار ملاقاتیں کی اور ہمارے مطالبات انہوں نے نوٹس بھی لیا تھا مگر تاحال کچھ نہیں ہو سکا بلکہ حکومت بھی چند بیوروکریٹس کے سامنے کچھ نہیں کر سکے۔انہوں نے کہاکہ اگر حکومت نے ہمارے فنڈز جلد از جلد جاری نہ کیا گیا تو ہم صوبے کے تمام پرائیویٹ سکولز کو تین دن کے لئے بند کر دینگے