انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے، فواد اقبال

انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے، فواد اقبال

  



مردان(بیورورپورٹ)ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول مردان ریجن فواد اقبال خان نے کہاہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے۔منشیات فروشوں کے خلاف ریجن بھر میں کاروائیاں جاری ہیں اور بہت جلد ریجن کو منشیات سے پاک کردیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ منشیات کے سدباب کے حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت نے قانونی سازی کی ہے جس کے تحت آئس اور چرس ڈیلرز کو پھانسی کی سزا تک دی جاسکتی ہے۔نوجوان نسل کو آئس کی لعنت سے بچانے کے لئے ریجن بھر میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی،کالجز اور سکولز میں آئس کے حوالے سے آگاہی پروگرام جاری ہے جس کے دو رس نتائج مرتب ہو رہے ہیں۔فواد اقبال نے کہاکہ عوام کے تعاون کے بغیر آئس،چرس اور دیگر نشہ ور اشیاء پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔اگر عوام ساتھ دیں تو بہت جلد مردان ریجن منشیات سے پاک ریجن ہو گا۔انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے طریقہ کار کو آسان بنایا گیا ہے اور اب رجسٹریشن بک چند منٹو ں میں ہی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ ٹیکس کولیکشن کے حوالے سے ریجن نے تمام اہداف حاصل کر لئے ہیں اور آئندہ سال کے لئے بھی اہداف کا تعین کر دیا گیا ہے۔مردان کے رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکل کے90فیصد نمبر پلیٹ ایکسائز دفتر میں موجود ہے اور عوام کسی بھی وقت اپنے نمبر پلیٹ لے سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام کی سہولت کے لئے شکایت سل بھی قائم کر دیا گیا ہے اور عوام کسی بھی مسئلے کی صورت میں 0937-9230256,9230258پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر