بھارتی فورسز پیلٹ گنز سے کشمیری نوجوانوں کو نابینا کر رہی ہیں،شیریں مزاری

بھارتی فورسز پیلٹ گنز سے کشمیری نوجوانوں کو نابینا کر رہی ہیں،شیریں مزاری

  



اسلام آباد (آ ئی این پی) وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ افسوس کشمیری بچوں پربھارتی مظالم پر دنیا کو کوئی تشویش نہیں ہے،تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر شیریں مزاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ 2014میں دنیا کو بی جے پی نسل کشی ایجنڈے سے خبردار کیا گیا،شیریں مزاری نے کہا کہ بی جے پی ایجنڈے کو انتہا پسندوں کی ہرزہ سرائی سمجھ کرنظرانداز کیا، یہی انتہاپسند اقتدارمیں ہیں اورفاشسٹ ایجنڈا آگے بڑھا رہے ہیں، بی جے پی کے انتہاپسندوں کی انگلی نیوکلیئربٹن پر ہے، افسوس کشمیری بچوں پربھارتی مظالم پردنیا کو کوئی تشویش نہیں ہے، بھارتی فورسزپیلٹ گنزسے کشمیری نوجوانوں کونابینا کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری بچوں کو بھارتی جیلوں میں قید کیا جا رہا ہے، کشمیری بچوں پرمظالم پرمحدود تشویش ناقابل قبول ہے۔

شیریں مزاری

مزید : پشاورصفحہ آخر