کوہاٹ میں بیسک ایجوکیشن سکولوں کی طالبات کا احتجاجی مظاہرہ

کوہاٹ میں بیسک ایجوکیشن سکولوں کی طالبات کا احتجاجی مظاہرہ

  



کوھاٹ (بیورو رپورٹ) بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولوں کی طالبات کا پنڈی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ‘ طالبات کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومت نے گزشتہ کئی سالوں سے کتابیں فراہم نہ کیں سکولوں کی اساتذہ بھی کئی مہینوں سے تنخواہوں سے محروم‘ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹریٹ جنرل آف بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز جو کہ وفاقی وزارت تعلیم کے ماتحت کام کر رہے ہیں ان سکولوں کی اساتذہ کو کئی مہینوں سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی اور نہ ہی سکولوں میں ضرورت کے مطابق سٹیشنری اور دوسری اشیاء فراہم کی گئی ہیں سکول پرنسپل کے مطابق یہ تمام چیزیں ہم اپنی مدد آپ کے تحت خرید رہے ہیں تاکہ طالبات یکسوئی سے تعلیم حاصل کر سکیں پرنسپل کے مطابق اس وقت سکول میں 138 طالبات زیر تعلیم ہیں مگر بدقسمتی سے تاحال ان بچیوں کو کتابیں تک فراہم نہیں کی گئیں سکول کی اساتذہ کا مطالبہ تھا کہ نہ صرف ہماری تنخواہیں ریلیز کی جائیں بلکہ ہماری تنخواہوں میں اضافہ بھی کیا جائے اور وفاقی وزارت تعلیم طالبات کے مستقبل سے نہ کھیلے واضح رہے اس وقت ضلع بھر میں 20 سے زیادہ کمیونٹی سکول کھولے گئے ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...