جام شورو کیخلاف نیب  انکوائری ختم کرنے کا عندیہ

جام شورو کیخلاف نیب  انکوائری ختم کرنے کا عندیہ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی(کے ڈی اے)میں 12 پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں نیب نے سابق وزیرِ بلدیات سندھ جام خان شورو کے خلاف انکوائری ختم کرنے کا خط ہیڈکوارٹر بھیج دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں کے ڈی اے میں 12 پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق نیب انکوائری میں سابق وزیرِ بلدیات جام خان شورو پیش ہوئے۔دورانِ سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اس انکوائری میں جام خان شورو کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا اور نیب انکوائری ختم کرنے کا خط ہیڈ کوارٹر بھیج دیا گیا ہے۔عدالت نے انکوائری ختم کرنے سے متعلق نیب سے 3 ہفتوں میں جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 7 نومبر تک ملتوی کر دی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...