پولیس مقابلہ کے مقدمے میں مجرموں کی سزا کیخلاف اپیل منظور
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے دستی بم اور پولیس مقابلہ کے مقدمے میں مجرموں کی سزا کیخلاف اپیل منظور کرلی۔جسٹس کے کے آغا اور جسٹس خادم حسین تنیو پر مشتمل دو رکنی بینچ نے دستی بم اور پولیس مقابلہ کے مقدمے میں سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزمان قیصر اور گل محمد کی سزا کیخلاف اپیل منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے ملزمان کا جیل میں گزارا ہوا وقت سزا قرار دیتے ہوئے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ ٹرائل کورٹ نے 2018 میں گل محمد اور قیصر کو 7، 7 سال قید اور 1 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ تھانہ اتعاد ٹاون میں درج ہے