ہمدرد دستاویزاتی ورثے پر دو روزہ سمپوزیم اور ورکشاپ 17اور 18اکتوبر کوہوگا

ہمدرد دستاویزاتی ورثے پر دو روزہ سمپوزیم اور ورکشاپ 17اور 18اکتوبر کوہوگا

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہید حکیم محمد سعید کی یاد میں ان کے 22 ویں یوم شہادت کے موقع پر 17 تا 18۔اکتوبر2019 ہمدرد پاکستان ”دستاویزاتی ورثے کے تحفظ“ پر دو روزہ سمپوزیم اور ورکشاپ بیت الحکمہ لائبریری، مدینہ الحکمہ، کراچی میں منعقد کر رہا ہے۔ اس سمپوزیم کا مقصد دستاویزاتی ورثے اور محافظ خانوں، جہاں یہ دستاویزات محفوظ کی گئی ہیں، کی شناخت کرانا، ان قیمتی دستاویزات کے تحفظ میں پیش آنے والے چیلنجز اور مسائل کی نشاندہی کرنا، ان دستاویزات کے محافظوں اور لائبریرینز کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا جہاں وہ اپنے مسائل و تجربات ایک دوسرے سے شیئر کر سکیں، بیت الحکمہ میں ”ڈجیٹل ڈیٹا بینک“ کے قیام کے امکانات کا جائزہ لینا جو مورخین اور اسکالرز کو تاریخی اور علمی مواد تک بآسانی رسائی دے سکے، نیشنل آرکائیوز اوف پاکستان کے تعاون سے اس دستاویزاتی ورثے کو مامون و محفوظ رکھنے کے لیے ڈجٹلائزیشن کی سردست تربیت اور رہنمائی مہیا کرنا۔ ہمدرد پاکستان تمام لائبریرینز، محافظ خانوں کے مہتمم اور دستاویزاتی ورثے کو محفوظ کرنے والی تنظیموں سے جڑے لوگوں اور تمام طلبہ، جن کا تعلق انفارمیشن سائنس، تاریخ، ادب اور لسانیات سے ہے، کو اس سمپوزیم اور ورکشاپ میں شرکت کی دعوت دیتا ہے جس کے مہمان خصوصی معروف ماہر آثارِ قدیمہ اور مصنف کلیم اللہ لاشاری ہوں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...