نابینا بچوں کے اسکولوں کے درمیان مقابلے کا انعقاد

نابینا بچوں کے اسکولوں کے درمیان مقابلے کا انعقاد

  



کراچی (اسٹا ف رپورٹر)بلائنڈ ریسورسس فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی یونیورسٹی کے یو۔ بی۔ آئی۔ ٹی ڈیپارٹمنٹ میں نابینا بچوں کے اسکولوں کے درمیان کمپیٹیشن کا انعقاد کیا گیا۔ بلائنڈ ریسورسس فاؤنڈیشن کے پریزیڈنٹ وقار یونس نے 6 اسکولوں پر مشتمل یہ پروگرام آرگنائز کرایا۔جس میں مہمان خصوصی شاہد میمن چیئرمین پاکستان ڈس ایبل فاؤنڈیشن او رکراچی یونیورسٹی کے یو۔ بی۔ آئی۔ ٹی ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین صادق علی خان اور ڈاکٹر سائرہ سلیم اسسٹنٹ پروفیسر اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ٗ اسسٹنٹ پروفیسر عروج فاطمہ ٗ عثمانیہ گرلز کالج و یگر اساتذہ نے اس پروگرام میں شرکت کی۔اس موقع پر شاہد میمن نے کہا کہ اس دور میں نابینا بچوں کو ایجوکیٹ کرنا اور اس طرح کے اسپشل بچوں کے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کے لئے یہ ایک احسن اقدام ہے۔جس کو وقار یونس نے منعقد کرایا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سائرہ سلیم اسسٹنٹ پروفیسر انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اسپیشل ایجوکیشن کے کمپیٹیشن کے پروگرامز ہونے چاہئیں۔ جن کے ذریعے سے اسپیشل بچوں کی صلاحتیں اور ٹیلنٹڈبچے ابھر کر سامنے آتے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...