نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت28 اکتوبر تک ملتوی

نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت28 اکتوبر تک ملتوی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت28 اکتوبر تک ملتوی کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت میں نقیب اللہ و ساتھیوں کے قتل کیس کی سماعت ہوئی مقدمہ کے ملزمان عدالت میں پیش ہوئے دوران سماعت ملزم راو انوار کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے درخواست منظور کرلی،چشم دید گواہ محمد قاسم کے بیان پر جرح مکمل کی،عدالت نے مقدمہ کے ایک اور چشم دید گواہ حضرت علی کو گواہی کیلئے طلب کرلیا،عدالت نے سماعت 28اکتوبر تک ملتوی کردی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...