پی ایس 11 پر ضمنی انتخاب روکنے کی استدعا مسترد

پی ایس 11 پر ضمنی انتخاب روکنے کی استدعا مسترد

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے لاڑکانہ میں پی ایس 11 پر ضمنی انتخاب روکنے کے متعلق درخواست،عدالت نے ضمنی انتخاب روکنے کی استدعا مسترد کردی۔جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن اسلام آباد سے جواب طلب کر لیا درخوست گزار کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نامکمل ہے اس کے دو ممبر ریٹائرڈ ہوچکے ہیں، الیکشن کمیشن میں سندھ اور بلوچستان کے نمائندے نہیں ہیں،نامکمل الیکشن انتخابات نہیں کرا سکتا،پی ایس 11 ہر ضمنی انتخاب روکنے کا حکم دیا جائے،صوبائی الیکشن کمیشن کے لاء آفیسر عبداللہ ہنجرا پیش ہوئے قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کو کام جاری رکھنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ دو ممبران کی غیر موجودگی میں بھی قومی اسمبلی کی ایک اور لوکل باڈیز کی 61 نشستوں پر انتخاب کرا چکے ہیں، انتخاب کے لئے بیلٹ پیپر کی چھپائی مکمل ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ اس موقع الیکشن کو روکنا مناسب نہیں،عدالت نے الیکشن کمیشن اسلام آباد سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر