آئی جی سندھ نے زخمی پولیس آفیسر غوث عالم کی عیادت کی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے آغا خان اسپتال میں زیر علاج پولیس آفیسر غوث عالم کی عیادت کی اور ان سے خیریت دریافت کرتے ہوئے محکمانہ امور و اقدامات میں غیر جانبداری،شفافیت اور جرأت پر انھیں سراہا۔آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ اسپتال انتظامیہ سے مسلسل روابط میں رہیں اور زخمی پولیس آفیسر کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔انہوں نے اسپتال میں موجود زخمی پولیس آفیسر کے اہلِ خانہ کو بھی تسلی دی اور انہیں محکمہ پولیس کیجانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اے آئی جی آپریشنز سندھ توقیراحمدنعیم اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔