کراچی: پاک بحریہ کی جنگی مشق رباط کی اختتامی تقریب کا انعقاد

کراچی: پاک بحریہ کی جنگی مشق رباط کی اختتامی تقریب کا انعقاد

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک بحریہ کی جنگی مشق رباط 2019 کی اختتامی تقریب کا کراچی میں انعقاد کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جنگی مشق رباط 2019 کی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چیف آف نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل کلیم شوکت تھے۔پاک بحریہ نے ترجمان نے بتایا کہ آپریشنل مشق رباط کے دوران بحیرہ عرب میں پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے مابین مشترکہ آپریشنز کو جانچا گیا۔جنگی مشق کا مقصد پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں کو مستقبل میں آنے والے خطرات کی مناسبت سے بہتر بنانا تھا۔اس دوران وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشنل مشقوں کا انعقاد جنگی حکمت عملی کی جانچ اور بہتری میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے تاہم دشمن کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کی صورت میں جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔وائس چیف آف نیول اسٹاف نے مشق کے کامیاب انعقاد اور جنگی حکمتِ عملی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...