سمندر کی ساحلی پٹی بھنڈار وفاق نہیںسندھ کی ملکیت ہے، اسماعیل راہو

      سمندر کی ساحلی پٹی بھنڈار وفاق نہیںسندھ کی ملکیت ہے، اسماعیل راہو

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاق کی جانب سے سندھ کی ساحلی پٹی پرنیا شہر بنانے پرسندھ حکومت نے اعتراض کردیاہے ۔اس ضمن میں وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر وفاق کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔وفاق کو سندھ کی ملکیت پرایسے قبضہ کرنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سمندر کی ساحلی پٹی بھنڈار وفاق کی نہیں بلکہ سندھ کی ملکیت ہے۔ وفاقی حکومت سندھ حکومت کی منظوری کے بغیرساحلی پٹی پر قبضہ نہیں کرسکتی۔ اسماعیل راہو نے کہا کہ صوبائی حکومت کو اعتماد میں لئے بغیر ساحلی پٹی پر کچھ بھی نہیں بناسکتی۔ سندھ کی ساحلی پٹی پر نیا شہر بنانے سے پہلے وفاق کو سندھ کو اعتماد میں لینا پڑے گا۔وفاق 18 ویں ترمیم کے بعد کسی بھی صوبے کے وسائل یا کام میں میں داخلت نہیں کرسکتا۔وفاقی حکومت اپنے انصاف لنگر پر کام کرے ملک میں اب یہی کام رہ گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ وفاق ڈکٹیٹر مشرف کی طرح سندھ کو کمزور کرنے کی سازشیں کررہا ہے۔وفاق صوبوں کے وسائل پر قبضے کرنے کا سوچنے سے بہتر ہے کہ نوجوانون کونوکریاں اور بے گھر افراد کو گھر دے۔ وفاقی حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کہ لئے صوبوں کی ملکیت پر قبضہ کرنا چاہتی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...