تھر کے تما م آ ر او پلانٹس کو فعال رکھے جائیں گے ،میر شبیر بجارانی

تھر کے تما م آ ر او پلانٹس کو فعال رکھے جائیں گے ،میر شبیر بجارانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے صحت عامہ،دیہی ترقی اور معدنیات و معدنی ترقی میر شبیر علی بجارانی نے آج تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں لگے آر او پلانٹس کا دورہ کیا اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مہیش کمار ملانی،ایم پی اے فقیر شیر محمد بلالانی، سیکریٹری صحت عامہ سندھ ڈاکٹر نیاز عباسی،اسپیشل سیکریٹری پبلک ہیلتھ غلام مصطفی سہاگ،ایڈشنل سیکریٹری اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر مٹھی،چھاچھرو،اسلام کوٹ، اور ملحقہ علاقوں میں سندھ حکومت کی جانب سے لگائے گئے آر او پلانٹس کا جائزہ لیا اور موقع پر موجود افسران کو ان پلانٹس کی کارکردگی کو بہتر کرنے اور پلانٹس کو ہمہ وقت فعال رکھنے کی ہدایات دیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے اور بالخصوص تھر کے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے متعدد اقدامات عمل میں لارہی ہے اور تھر کے صحرا میں زیر زمین پانی کو میٹھا کرکے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ریورس آسموسس پلانٹس کی تنصیب کی گئی ہے۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ آر او پلانٹس کی حالت کی بہتری کے لئے ان کی دیکھ بھال پر خاص نظر رکھی جائے۔صوبائی وزیر میر شبیر علی بجارانی تھر فاو نڈیشن کے لگائے گئے آر او پلانٹس پر بھی گئے اور ان پلانٹس سے پانی کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا۔