ہاشو گروپ کی میڈیا گروپس کوپاکستان ٹریول مارٹ کی تشہیر کی دعوت

ہاشو گروپ کی میڈیا گروپس کوپاکستان ٹریول مارٹ کی تشہیر کی دعوت

  



کراچی (پ ر)ہاشو گروپ ، پاکستان کے مشہور و معروف ہوٹل اور ریزورٹس سلسلوں کا مالک ادارہ، پاکستان ٹریول مارٹ کے مرکزی شراکت دار کا کردار ادا کر رہا ہے، جو ایکسپو سینٹر کراچی میں اکتوبر8 سے 10 کے دوران منعقد کیا جارہا ہے۔ پاکستان ٹریول مارٹ پاکستان کی سب سے بڑی سیاحتی اور سفری تقریب ہے جو پاکستان کے تمام بڑے مہمان نوازی ، سفری و سیاحتی اداروں اور ان اداروں سے جڑے مختلف کاروباری حصہ داروں کو ایک دوسرے سے جڑنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ پاکستان اور بیرونِ ملک سیاحتی مواقعوں کی تشہیر کے لیے ایک نہایت موثر اور منفرد پلیٹ فارم کی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان ٹریول مارٹ اس سیاحتی اور سفری صنعت کے تمام حصہ داروں کو جڑنے کا موقع فراہم کرتا ہے جس سے کاروباری مواقع پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ اس صنعت کی ترقی کے لیے ایک نہایت بہتر ماحول بنتا ہے۔ پاکستان ٹریول مارٹ کا کامیاب انعقاد اس بات کا ضامن ہے کہ پاکستان دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہونے کے باعث ایک ابھرتی ہوئی معاشی قوت ہے جو دنیا کے باقی ممالک کے شانہ بہ شانہ ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے بالکل تیار ہے۔ پاکستان کی سیاحتی و سفری صنعت سالانہ ۵۰۰ بلین روپے کی اعانت کرنے کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کے لیے نہایت اہم مقام رکھتی ہے ۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان کی سیاحتی و سفری صنعت سال ۲۰۲۵ کے اختتام تک ایک (۱) کھرب روپے تک کو چھونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ہاشو گروپ پاکستان کا ایک کامیاب و کامران ادارہ ہے جس کا دائرہِ کار کئی کاروباری صنعتوں میں پھیلا ہوا ہے ۔اس کے ہوٹل اور ریزورٹس کا سلسلہ پاکستان کے اولین اور سرفہرست اداروں میںسے ایک ہے۔ کئی دہائیوں پر محیط کامیابی کے اس سفر میں ہاشو گروپ نے اپنا لوہا ایک منفرد کاروباری ادارے کی حیثیت سے منوایا ہے جس کے کاروباری ادارے بین الاقوامی طور پر مشہور و معروف ہیں۔ گروپ نے ہمیشہ اپنے تمام حصہ داروں کی امیدوں سے بڑھ چڑھ کر کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ پاکستان کی میزبانی کی صنعت میں ہاشو گروپ کا نام ایک نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔ حسیب گردیزی ، چیف آپریٹنگ آفیسر ہاسپیٹلیٹی ڈویژن، ہاشو گروپ نے پاکستان ٹریول مارٹ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے©©’ سیاحت کے ابھرتے ہوئے رجحانات اور اس صنعت میں پاکستان کے روشن مستقبل ©‘ پر روشنی ڈالی۔دنیا کے مختلف ممالک کے تہذیب و تمدن کی نمائیش اور سیاحتی مواقعوں سے آگاہی کی منفرسرگرمیوں کی بدولت اس تقریب نے میڈیا، عوام وخواص ، اور علمی ادارو ں کی خصوصی توجہ حاصل کی۔اس کامیاب تقریب کے انعقاد کے ساتھ ، ہاشو گروپ پاکستان کے میزبانی و سیاحتی صنعت کے فروغ کے لیے ہر ممکن کوشش کو جاری رکھنے کا اعادہ کرتا ہے۔ یہ تقریب اکتوبر ۸ سے ۱۰ تاریخ تک ایکسپو سینٹر کراچی میں صبح ۱۰ بجے سے شام ۶ بجے تک جاری ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر