ماؤنٹین ڈیو کا پاکستان میں سب سے بڑ ا اسٹنٹ شو،شائقین حیران

      ماؤنٹین ڈیو کا پاکستان میں سب سے بڑ ا اسٹنٹ شو،شائقین حیران

  



کراچی (پ ر)ماؤنٹین ڈیو کی جانب سے اسلام آباد میں پاکستان کے سب سے بڑے اسٹنٹ شو نے شائقین کو حیران کردیا اور ماؤنٹین ڈیو اس سال تقریب کو زیادہ پرجوش بنانے میں کامیاب رہا ہے۔پچھلے سال موٹر سائیکل کے کرتب دکھائے گئے مگر اس بار گاڑیوں کے کرتب بھی شامل کیے گئے۔شائقین کے پسندیدہ اسٹنٹ مینز نے انوکھی اور جاندار پرفارمنس کے ذریعے لوگوں کے دل جیت لیے۔ڈیو کے کھلاڑیوں نے رات بھر حیران کن اسٹنٹس کا مظاہرہ کیا۔ایف ایم ایکس بائیکس پر ڈیلن گولڈ مین،فریڈرک فورگ برگرن اور نک ڈی وٹ تھے۔ہوا میں پرواز،ڈیو کے میدان میں یہ جانباز بائیکرز قلابازیوں کے علاوہ مزید کرتب کرتے ہوئے نظر آئے۔اس بار ڈیو کی ایک نئی کھلاڑی اسٹیسی لی مے کا استقبال ہوا جن کو کوئین آف اسپننگ کارز بھی کہا جاتا ہے۔انہوں نے گھومتی ہوئی تیز رفتار گاڑی چلائی اور چلتی ہوئی گاڑی کی کھڑکی میں بیٹھ کر اپنے اسٹنٹ دکھائے۔ماؤنٹین ڈیو نے ایک پرجوش ایونٹ کا اہتمام کیا۔پاکستان میں پہلی بار تھری ڈی ہولوگرافک اشتہار بھی دیکھنے کو ملے۔کراچی،ملتان اورگوجرانوالہ کے بعد اب اسلام آباد میں ماؤنٹیشن ڈیو موٹو ایکسٹریم کو دیکھنے کے لیے دس ہزار سے زائد لوگ آئے۔اس سلسلے کا ایک اور پروگرام 12اکتوبر کو لاہور میں ہوگا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...