کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے اسٹیل کٹنگ کی تقریب

کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے اسٹیل کٹنگ کی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے دو پشر ٹگز کی اسٹیل کٹنگ کی تقریب کا انعقاد ہوا۔تفصیلات کے مطابق کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے دو پشر ٹگز کی اسٹیل کٹنگ کی تقریب ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ دفاعی پیداوار میں خود انحصاری کے حصول کی حکومتی پالیسی کی طرف ٹھوس قدم ہے، جہاز سازی کی صنعت کے فروغ کے لیے پاک بحریہ اور کراچی شپ یارڈ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ کراچی شپ یارڈ متعدد جنگی بحری جہازوں کی تعمیر بھی کر چکا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 21 میٹر لمبائی اور 10 ناٹ کی حد رفتار کے ساتھ دونوں ٹگز جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے۔