فضل الرحمان اکیلے سومنات فتح کرنا چاہتے ہیں،مولا بخش چانڈیو

فضل الرحمان اکیلے سومنات فتح کرنا چاہتے ہیں،مولا بخش چانڈیو

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اکیلے سومناتھ فتح کرنا چاہتے ہیں۔جمعرات کو پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی حکمت عملی ہم پر واضح نہیں ہے، ہمیں نہیں بتایا گیا کہ وہ کہاں سے گزریں گے کہاں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی نیت پر شک نہیں ہے، مولانا آزادی مارچ کا آغاز کررہے ہیں ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ حکومت انتقامی کارروائیوں کو تیز کرے گی تو جو بھی اتحاد بنے گا ہم ساتھ دیں گے، ن لیگ سوچ رہی ہے ایک بھائی کو ایک سائیڈ لگائیں اور دوسرے بھائی کو دوسرے سائیڈ لگائیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا آزادی مارچ کراچی سے شروع کریں گے تو یہں تو پیپلزپارٹی کی حکومت ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...